عظیم شہزاد جہلم کی سالگرہ کی پروقار تقریب، شہر کی نامور شخصیات کی شرکت
جہلم (نمائندہ الیون نیوز) — جہلم کی معروف سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیت عظیم شہزاد کی سالگرہ کی پُروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں شہر کی متعدد نامور شخصیات نے شرکت کر کے محفل کو چار چاند لگا دیے۔
تقریب میں شریک مہمانوں میں سیاسی، سماجی اور کاروباری حلقوں کی سرکردہ شخصیات شامل تھیں جن میں ملک نثار، راجہ فیصل مہدی، ملک وسیم اختر، راجہ عدنان، ولید رضا، وسیم چتن، حاجی اسد، فیضان ملک، راجہ زریاب، شیخ جمشید، راجہ واصف اور سمیر ظفر شامل تھے۔
تمام مہمانوں نے عظیم شہزاد کو دلی مبارکباد پیش کی اور ان کی صحت، خوشحالی اور مزید کامیابیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ تقریب میں خوشگوار ماحول رہا اور مہمانوں کے اعزاز میں پرتکلف ضیافت کا بھی اہتمام کیا گیا۔
عظیم شہزاد نے تقریب میں شرکت کرنے والے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دوستوں کی محبت اور دعا ہی ان کی اصل دولت ہے۔






