0

بریکنگ۔پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارتی آبی جارحیت، دریائے جہلم میں اونچے درجے کا سیلاب

پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارتی آبی جارحیت، دریائے جہلم میں اونچے درجے کا سیلاب

رپورٹ۔(عابد محمود چوہدری)پہلگام واقعے کے بعد بھارت کی جانب سے آبی جارحیت کا نیا باب کھل گیا ہے۔ بھارتی حکام نے گھبراہٹ میں دریائے جہلم میں اچانک پانی چھوڑ دیا، جس کے نتیجے میں دریا میں اونچے درجے کا سیلاب پیدا ہوگیا ہے۔ دریائے جہلم کی سطح معمول سے 7 سے 8 فٹ بلند ہو چکی ہے، جس کے پیشِ نظر لوگوں کو دریا کے کناروں سے دور رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب پانی چھوڑنے کا اقدام ایک بار پھر مودی حکومت کے قول و فعل کے تضاد کو بے نقاب کر رہا ہے۔ مودی سرکار کے پاکستان کا پانی بند کرنے کے دعوے حقیقت سے کوسوں دور ثابت ہوئے ہیں۔ آبی ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے مسلسل بلند و بانگ دعوے تو کیے گئے لیکن عملی طور پر بھارت اب اپنے ہی اقدامات میں الجھ کر رہ گیا ہے۔

دریائے جہلم میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے باعث مقامی آبادی کو الرٹ کر دیا گیا ہے اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ ادارے الرٹ ہیں۔ حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دریا کے کناروں سے دور رہیں اور کسی بھی ہنگامی اطلاع پر فوری کارروائی کے لیے تیار رہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں