0

جامعات میں مصنوعی ذہانت کے ذمہ دارانہ استعمال کے لیے واضح پالیسیوں پر زور

اسلام آباد میں تعلیمی ماہرین نے زور دیا ہے کہ جامعات کو مصنوعی ذہانت کے استعمال کے لیے واضح اور اخلاقی پالیسیاں بنانی چاہئیں، تاکہ ٹیکنالوجی انسانی سوچ اور تخلیقی صلاحیت کی جگہ لینے کے بجائے اس کی مددگار بنے۔ یہ بات سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ پالیسی انسٹیٹیوٹ کی 29 ویں ایس ڈی جی کانفرنس کے دوران علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام وائس چانسلرز کے گول میز اجلاس میں کہی گئی، جس میں کئی جامعات کے سربراہان اور ماہرین نے شرکت کی۔ مقررین نے کہا کہ مصنوعی ذہانت تدریس، تحقیق اور انتظامی امور میں معیار بہتر بنا سکتی ہے، بشرطیکہ اس کا استعمال ذمہ داری اور دیانت داری کے ساتھ کیا جائے۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے کہا کہ مصنوعی ذہانت فاصلاتی تعلیم کو زیادہ مؤثر بنا رہی ہے اور طلبہ کو بہتر تعلیمی مدد فراہم کی جا رہی ہے۔

ماخذ: اردو پوائنٹ / اے پی پی، 3 نومبر 2026۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں