ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کو بتایا ہے کہ پاکستانی جامعات نے بین الاقوامی درجہ بندی میں نمایاں اور مسلسل پیش رفت کی ہے۔ منگل کو ایچ ای سی سیکریٹریٹ میں کمیٹی کے 27 ویں اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیو ایس ایشیا یونیورسٹی رینکنگ میں پاکستانی جامعات کی تعداد 2020 میں 29 سے بڑھ کر 2026 میں 83 ہو گئی ہے، جب کہ ٹائمز ہائر ایجوکیشن ایشیا رینکنگ میں یہ تعداد 14 سے بڑھ کر 48 ہو گئی ہے۔ عالمی درجہ بندی میں بھی تعداد بڑھی ہے۔ چیئرمین کے مطابق کیو ایس ورلڈ رینکنگ 2027 میں دو پاکستانی جامعات دنیا کی 500 بہترین جامعات میں شامل ہیں، جب کہ 12 جامعات پہلی 1000 میں جگہ بنا چکی ہیں۔
ماخذ: ڈی این اے نیوز ایجنسی، 3 نومبر 2026۔









