پنجاب بھر کے اسکول 15 اپریل تک بند رکھنے کا فیصلہ

لاہور (الیون نیوز)
School Education Department Punjab نے صوبے بھر کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔
محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، موجودہ بین الاقوامی صورتحال اور ایندھن کی بچت کے پیش نظر پنجاب بھر کے تمام اسکول یکم اپریل 2026 سے 15 اپریل 2026 تک بند رہیں گے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد غیر متوقع حالات سے نمٹنا اور وسائل کا بہتر استعمال یقینی بنانا ہے۔
تاہم اس دوران اسکولوں کے دفاتر کھلے رہیں گے تاکہ ضروری دفتری امور انجام دیے جا سکیں، جبکہ تعلیمی سرگرمیاں آن لائن جاری رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے جہاں ممکن ہو۔
حکام نے تمام ضلعی تعلیمی افسران (DEAs) کو احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔






