واشنگٹن(الیون نیوز ) نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر (NCTC) کے ڈائریکٹر نے ایران کے خلاف جاری جنگ پر شدید اختلافات کے باعث اپنے عہدے سے فوری استعفیٰ دے دیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ “اپنے ضمیر کے مطابق” اس جنگ کی حمایت نہیں کر سکتے۔

مستعفی ہونے والے ڈائریکٹر نے دعویٰ کیا کہ ایران امریکہ کے لیے کوئی فوری خطرہ نہیں تھا، اور یہ جنگ دراصل اسرائیل اور اس کے اثر و رسوخ رکھنے والے امریکی لابی کے دباؤ کے تحت شروع کی گئی۔ ان کے اس بیان نے امریکی پالیسی پر نئے سوالات کھڑے کر دیے ہیں اور سیاسی حلقوں میں بحث کا آغاز ہو گیا ہے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں صدرِ امریکہ (@POTUS) اور ڈائریکٹر نیشنل انٹیلیجنس (@DNIGabbard) کے ساتھ کام کرنے کو اعزاز قرار دیا اور NCTC کے عملے کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
ماہرین کے مطابق یہ استعفیٰ نہ صرف سیکیورٹی اداروں کے اندر پائے جانے والے اختلافات کو ظاہر کرتا ہے بلکہ ایران کے حوالے سے امریکی پالیسی پر بھی گہرے اثرات مرتب کر سکتا ہے۔






