جہلم+دینہ (الیاس صادق وٹو)تحصیل دینہ میں پولیس کا تین خطرناک افغان ڈکیتوں کے خلاف سرچ آپریشن تینوں مشتبہ افغان باشندے تاحال پولیس کی گرفت میں نہ آ سکے۔دوران آپریشن پولیس اور ڈکیت گینگ کے سہولت کار کے درمیان فایرنگ کا تبادلہ دوران فائرنگ سہولت کار جانبحق ۔ ایک کانسٹیبل اور ڈی ایس پی زخمی

ڈکیتوں کی فائل فوٹو
تفصیلات کے مطابق دن کے وقت دینہ جی ٹی روڈ پر پولیس ناکے پر ایک وین اور سکوٹر کو ٹکر مار کر خطرناک ملزمان فرار ہو گئے تھے، جس کے بعد کئی گھنٹوں سے پولیس مختلف علاقوں میں ان کی تلاش میں مصروف ہے تاہم اب تک انہیں گرفتار نہیں کیا جا سکا۔
تفصیلات کے مطابق ملزمان نے صبح کے وقت ڈی ایچ اے لاہور میں مبینہ طور پر 19 کروڑ روپے کی چوری کی واردات کی اور بعد ازاں ایک گاڑی چھین کر جہلم کی جانب فرار ہو گئے۔ پولیس کو اطلاع ملنے پر دینہ پولیس کو الرٹ کر دیا گیا اور جی ٹی روڈ پر ناکہ بندی کی گئی، تاہم ملزمان ناکہ توڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
بعد ازاں اطلاعات ملیں کہ ملزمان تحصیل دینہ کے گاؤں کرلاں میں ایک گھر میں چھپے ہوئے ہیں۔ پولیس نے جب سہولت کار کے گھر پر سرچ آپریشن کیا تو مبینہ طور پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اس دوران ڈکیتوں کو پناہ دینے والا مردان سے تعلق رکھنے والا شخص ہلاک ہو گیا۔
فائرنگ کے نتیجے میں ڈی ایس پی ابراہیم وڑائچ کو سر پر معمولی چوٹ آئی جبکہ ایک کانسٹیبل زخمی ہو گیا۔ زخمی پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے اور مختلف مقامات پر ناکہ بندی کر کے ان کی تلاش تیز کر دی گئی ہے۔






