جہلم (عابد محمود چوہدری)جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان کے علاقے گولپور کے رہائشیوں کو ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن نے عیدالفطر سے قبل بڑی خوشخبری سنادی،گولپور واٹر سپلائی منظور گولپور واٹر سپلائی سکیم کےلیے تین کروڑ روپے فنڈز کی منظوری

ڈپٹی کمشنر کے اس اقدام کو علاقے کے عوام نے ایک اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئےخوش آئند قرار دیا اور ڈپٹی اور جہلم پریس کلب کے صحافیوں کا شکریہ ادا کیا تفصیلات کے مطابق گولپور کے مکینوں کو پچھلی کئی دہائیوں سے پینے کے صاف پانی کی شدید قلت کا سامناتھا علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ آج کے ترقی یافتہ دور میں گولپور کے مکین زیر زمین پانی جوانتہائی کڑوا اور ناقابل استعمال ہے مجبورا مکین اور مویشی گندے جوہڑوں اور تالابوں کا کڑواپانی استعمال کرنے پر مجبور تھے۔ اس مضر صحت پانی کے استعمال سے علاقے میں مختلف بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ بھی بڑھ رہا تھا اور شہری سخت پریشانی کا شکار تھےاہل علاقہ کے مطابق تقریباً چالیس سال قبل حکومت پنجاب کی جانب سے گولپور میں پانی کی فراہمی کے لیے تین دیہاتوں پر مشتمل ایک اسکیم منظور کی گئی، تاہم وقت گزرنے کے ساتھ وہ نظام ناکارہ ہوتاگیا اور پانی کی فراہمی تقریباً بند ہوگئی جس کے باعث مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ گزشتہ ماہ گولپور کے مکینوں نے اپنے بنیادی حق کے لیے بھرپور احتجاج بھی کیا جس کی کوریج جہلم پریس کلب کے صحافیوں نے کی اور مکینوں کے مسائل کو الیکٹرانک،پرنٹ،سوشل میڈیا پراجاگر کیااس پرامن احتجاج کی قیادت محمدآصف عبداللہ،نے کی جبکہ اس احتجاج میں محمدریاض،عظمت اللہ بدر،محمد معسود،محمد بشیر موسی ،محمد صدیق مٹھیال گلستان چوھدری،ارشد چیرمین ،جمشید اقبال،شہباز کریال،سیٹھ یونس،چوھدری نصیر عطریال، محمد عباس بھٹی،محمد صفدر فوجی، محمد ریاض کونڈلی سمیت سینکڑوں افراد شامل تھے نے ڈپٹی کمشنر میر رضااوزگن سے نوٹس لینے اور بنیادی مسلے کے حل کا مطالبہ کیا جس ہرڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے عوامی مسائل کا نوٹس لیتے ہوئے گولپور میں صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے کے لیے تین کروڑ روپے کے فنڈز منظور کر دیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس منصوبے کے تحت پانی کی فراہمی کے نظام کو بہتر بنایا جائے گا تاکہ گولپور کے مکینوں کو صاف اور محفوظ پانی میسر آسکے۔
اہل علاقہ نے فنڈز کی منظوری پر ڈپٹی کمشنر جہلم میررضا اوزگن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ منصوبہ جلد مکمل ہوگا اور گولپور کے عوام کو دہائیوں سے درپیش پینے کے صاف پانی کا مسئلہ واٹر سپلائی سکیم کے مکمل ہونے کےبعدمستقل بنیادوں پر حل ہو سکےگامکینوں نے ڈپٹی کمشنر میررضااوزگن کے فنڈز جاری کرنے پر اور جہلم پریس کلب کی پوری ٹیم کا تہہ دل سےشکریہ ادا کیا،






