0

پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور ممبر قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف کی کوششوں سے وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نوازشریف نے جہلم تا للہ دورویہ سڑک کی تعمیر کا کام شروع کروایا۔ ڈاکٹر فضل الحق

جہلم (عابد محمد چوہدری )پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور ممبر قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف کی کوششوں سے وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نوازشریف نے جہلم تا للہ دورویہ سڑک کی تعمیر کا کام شروع کروایا۔ الحمد للہ، پنڈدادنخان تا للہ دورویہ سڑک کا کام مکمل ہوچکا ہے۔ حکومت کی طرف سے حلقے کے لیے درکار فنڈز فراہم کیے گئے ہیں اور تمام ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔
ممبر قومی اسمبلی کے پرسنل سیکرٹری ڈاکٹر فضل الحق فضلی نے کہا کہ اس سڑک کی تعمیر سے علاقے میں معاشی خوشحالی کا آغاز ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ رواں سال کے تباہ کن سیلاب کے بعد پنجاب حکومت نے ایک ارب روپے کے ایمرجنسی فنڈز جاری کیے اور بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے۔ موجودہ حکومت عوام کی حقیقی نمائندہ ثابت ہو رہی ہے اور پاک فوج نے متعدد سرحدوں پر شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ضلع جہلم کے عوام کو جلد بلدیاتی انتخابات کی خوشخبری ملے گی اور بلدیاتی ادارے بحال کیے جائیں گے تاکہ مسائل یونین کونسل کی سطح پر حل ہو سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں