0

امریکہ نے 19 ممالک سے امیگریشن روک دی

امریکہ نے 19 ممالک سے امیگریشن روک دی

واشنگٹن:(الیون نیوز)امریکی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اب وہ 19 ممالک کے باشندوں کی تمام امیگریشن درخواستوں کی پروسیسنگ موقوف کر رہی ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق گرین کارڈ، ویزا اور شہریت کی درخواستوں پر ہوگا۔

مکمل پابندی والے ممالک:

افغانستان، برما، چاڈ، کانگو ریپبلک، استوائی گی نیریا، اریٹیریا، ہیٹی، ایران، لیبیا، صومالیہ، سوڈان اور یمن۔

جزوی پابندی والے ممالک:

برونڈی، کیوبا، لاوس، سیرالیون، ٹوگو، ترکمینستان اور وینزویلا۔

امریکی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام قومی سلامتی اور عوامی حفاظت کے خدشات کی بنیاد پر اٹھایا گیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد وہ تمام افراد جو پہلے سے امیگریشن کے عمل میں ہیں، ان کے کیسز بھی دوبارہ جانچے جائیں گے۔

اس اقدام پر انسانی حقوق کے گروپوں اور ناقدین نے شدید تشویش ظاہر کی ہے، جن کا کہنا ہے کہ یہ پابندیاں نسل، مذہب یا ملکِ پیدائش کی بنیاد پر افراد کو متاثر کرتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں