جہلم (بیورو رپورٹ) پنجاب حکومت نے خواتین کو الیکٹرک گاڑیاں فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ پہلی بار خواتین کو ماحول دوست الیکٹرک ٹیکسی سکیم میں شامل کیا جا رہا ہے۔
نئی تقسیم کے مطابق 100 الیکٹرک گاڑیاں خواتین کو بیلٹنگ کے ذریعے دی جائیں گی۔
200 الیکٹرک گاڑیاں مرد ڈرائیورز کو دی جائیں گی۔
800 الیکٹرک گاڑیاں کارپوریٹ ٹیکسی آپریٹرز کو فراہم کی جائیں گی۔
100 الیکٹرک گاڑیاں شہریوں کو انفرادی طور پر دی جائیں گی۔
کمرشل ڈرائیورز کے لیے 1 ہزار گاڑیاں بلا سود فراہم کرنے کا منصوبہ بھی شامل ہے۔
وزیر ٹرانسپورٹ کے مطابق اس اقدام سے خواتین کو معاشی خودمختاری اور روزگار کے مواقع ملیں گے۔






