0

جھوٹے مقدمات درج کروانے والے افراد اینٹی ریپ ایکٹ کی زد میں

جھوٹے مقدمات درج کروانے والے افراد اینٹی ریپ ایکٹ کی زد میں

جہلم (بیورورپورٹ) جہلم پولیس نے جھوٹے مقدمات درج کروانے والے افراد کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ متعدد شہریوں نے جنسی زیادتی اور عزت لوٹنے کے جھوٹے مقدمات درج کرائے تاکہ ذاتی یا مالی مفادات حاصل کر سکیں۔ مقدمات درج ہونے کے بعد مدعیان یا تو راضی نامہ کر لیتے یا کیسز دبوا دیتے۔ اب یہ مدعیان اینٹی ریپ ایکٹ 2021 کی سیکشن 22 کے تحت خود ملزم بن چکے ہیں۔ شہری حلقوں نے پولیس کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے جھوٹے مقدمات درج کروانے کے رجحان کو سخت دھچکا لگے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں