0

ایشیا کپ کے چھٹے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔






ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی | الیون نیوز


بھارت نے پاکستان کو ایشیا کپ کے چھٹے میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے دی

ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں بھارت نے پاکستان کے 128 رنز کا ہدف بآسانی 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے زمہ دارانہ 47 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔

بھارتی بیٹنگ

اوپنرز ابھیشک شرما اور تلک ورما نے 31، 31 رنز کی اننگز کھیلیں جبکہ شبمن گل 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ تینوں کھلاڑیوں کی وکٹیں پاکستانی باؤلر صائم ایوب نے حاصل کیں۔

پاکستان کی بیٹنگ

پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن آغاز ہی سے بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار رہی۔ پہلی ہی گیند پر صائم ایوب صفر پر آؤٹ ہو گئے جبکہ محمد حارث بھی اگلے اوور میں 3 رنز بنا کر جسپریت بمراہ کا شکار بنے۔

فخر زمان اور صاحب زادہ فرحان نے کچھ دیر مزاحمت کی تاہم فخر زمان 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کپتان سلمان علی آغا بھی صرف 3 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔

حسن نواز 5 اور محمد نواز صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ صفیان مقیم 10 رنز بنا کر بولڈ ہوئے۔

صاحب زادہ فرحان نے 44 گیندوں پر 40 رنز بنا کر ٹیم کے مجموعے کو سہارا دیا جبکہ فہیم اشرف 11 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔

آخر میں شاہین شاہ آفریدی نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 16 گیندوں پر 4 چھکوں کی مدد سے 33 رنز بنائے اور ٹیم کا مجموعہ 127 رنز تک پہنچایا۔

بھارتی باؤلنگ

کلدیپ یادو 3 وکٹیں لے کر سب سے کامیاب باؤلر رہے، جبکہ اکشر پٹیل اور جسپریت بمراہ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

نتیجہ

بھارت نے اس فتح کے ساتھ ایشیا کپ میں اپنی پوزیشن مزید مضبوط کر لی جبکہ پاکستان کو اگلے میچ میں سیمی فائنل تک رسائی کے لیے لازمی جیت درکار ہوگی۔


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں